سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا یہ کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدہ پاکستان کی معیشت پر سب سے بڑا زخم ہے۔
کراچی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدہ پاکستان کی معیشت پر سب سے بڑا زخم ہے، اگر زخم نہ بھرا تو معاشی عدم استحکام آ سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان میں پاور سیکٹر کا فقدان ہے، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نے پاور سیکٹر میں مسائل کا حل بتایا ہے، ایم کیو ایم کے پاس وہ پاور ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر اسٹیٹ اور اداروں کے پاس جا سکتے۔
ایم کیو ایم نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدہ پاکستان کی معیشت ایک بڑا زخم ہے، اس زخم کو ٹھیک نہ کیا گیا تو ملکی معیشت بیٹھ جائے گی، 2600 ارب روپے ابھی بھی حکومت کو آئی پی پیز معاہدے کے تحت دینے ہیں۔
مصطفی کمال کا یہ کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں ہر سال 200 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، آئی پی پیز لگانے والوں کی نیت پر شک نہیں لیکن نتائج اچھے نہیں نکلے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دفاع سے زیادہ رقم آئی پی پیز کو دے رہے ہیں، پاکستان میں 45 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ ہمارے پاس ٹرانسمیشن لائنوں کی کیپسٹی تقریباََ 22 ہزار میگا واٹ ہے۔