47
شدید بارشوں کے باعث چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد، شدید بارش کی وجہ سے فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 مزدور زخمی ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے فیڈمیک میں بارش کی وجہ سے فیکٹری کے اندر بنے 1 کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کا واقعہ سیمینٹ کی چھتیں تیار کرنے والی فیکڑی میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق فیکٹری میں مزدروں کے رہائشی کمرے کی چھت پختہ نہیں تھی بلکہ کمزور تھی، شدید بارشوں کے باعث چھت گر گئی، جسکے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا، ملبے سے لاشوں اور زخمی کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔