اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے باجوں پر پابندی کے باوجود بھی یوم آزادی پر دن بھر منچلے باجے بجاتے رہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باجا بجانے پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر انتظامیہ عمل نہ کراسکی، باجوں کی خرید و فروخت اور ان کا استعمال بلا خوف سڑکوں پر ہوتا رہا۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 10 روز کے لیے باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
8 اگست کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن باجوں کی فروخت جاری رہی اور باجوں کے شور کی وجہ سے عوامی سکون بھی خراب ہو کر رہ گیا۔
شہر اقتدار میں دن بھر منچلوں کی جانب سے باجوں کا استعمال زور شور سے جاری رہا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے قومی ہیرو ارشد کو 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے ذاتی حیثیت سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔