امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ حکومت سے کیے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کروائیں گے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حکومت سے کیے گئے معاہدے پر عمل کروانا باخوبی جانتی ہے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ بن جائیں، میں نے تو اپنی صوبائی اسمبلی سیٹ بھی آپ کے امیدوار کے لیے چھوڑ دی تھی اور اب آپ کو کیا چاہیے۔
وفاقی حکومت سے کیے گئے معاہدے سے متعلق حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حکومت سے کیے گئے معاہدے پر عمل کروانا باخوبی جانتی ہے، معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کروائیں گے اور حکومت کا اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے، جب تک وہ جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کرواتی۔
آئی پی پیز پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 14 دن کے دھرنے سے بچے بچے کو پتا چل گیا کہ آئی پی پیز ہمارے دشمن ہیں جب کہ پاکستان مزید کسی بھی توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔