ہفتہ, 15 مارچ , 2025

9مئی مقدمات، عمر ایوب کی ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کی رخصت کے باعث 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی۔

latest urdu news

عمر ایوب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے آج تک ان کی عبوری ضمانت برقرار رکھی تھی۔ اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزامات عائد ہیں۔

دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم نے ارمغان سے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ارمغان نے کال سینٹر کے ذریعے دھوکہ دہی اور کرپٹو کرنسی کے غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter