پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا ارادہ کرلیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، منیر اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پھیلنے والی دہشتگردی کے معاملے پر بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اگلا ہدف اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں مداخلت کو بے نقاب کرنا ہے۔

latest urdu news

منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی، تاہم بھارت پر پابندیاں عائد کرنے میں اس کے اتحادی رکاوٹ بنتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے المناک واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے، پاکستان اب مزید ایسے حملوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان مسائل کے حل کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter