ہفتہ, 15 مارچ , 2025

پی آئی اے کے طیارے کی لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس یعنی پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حیران کن فضائی واقعہ پیش آ گیا ہے، پرواز نے لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کر لی۔

لاہور میں قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 306 کی لینڈنگ کے دوران ایک عجیب اور تشویشناک واقعہ پیش آیا، جب طیارے کے اگلے پہیوں میں سے ایک غائب تھا۔ ذرائع کے مطابق، کراچی سے لاہور آنے والی یہ پرواز گزشتہ رات 8 بجے روانہ ہوئی، اور اس کی روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، جن میں ایک پہیے کے غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کے اگلے پہیوں میں سے ایک موجود نہیں تھا، جس کے باعث اسے ایک ہی پہیے پر لینڈ کرایا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ پہیہ دورانِ پرواز کہیں گر گیا، تاہم اس کی حتمی تصدیق تحقیقات کے بعد ہو سکے گی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران اس سنگین مسئلے کا انکشاف ہوا، جو فلائٹ سیفٹی کے لحاظ سے ایک بڑی غلطی سمجھی جا رہی ہے۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی رن وے پر کسی بیرونی چیز (FOD) سے ٹکرانے کے باعث پہیے کو نقصان پہنچا۔ تاہم، جہاز کو محفوظ طریقے سے لینڈ کرایا گیا، کیونکہ اس کے ڈیزائن میں ایسے ہنگامی حالات کے لیے گنجائش رکھی جاتی ہے۔

اس واقعے نے فضائی مسافروں میں تشویش پیدا کر دی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن حکام کو ایسے تکنیکی مسائل کی فوری روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter