ہفتہ, 15 مارچ , 2025

جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے المناک واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے، پاکستان اب مزید ایسے حملوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان مسائل کے حل کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک بلوچستان کی ترقی دیگر صوبوں کے برابر نہیں آتی، تب تک ملک کی مجموعی ترقی ممکن نہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملک میں دہشت گردی کا قلع قمع کیا جا چکا تھا تو یہ عناصر دوبارہ کیوں سر اٹھا رہے ہیں؟

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر نے اس واقعے پر جو گفتگو کی، وہ بیان کرنا بھی مشکل ہے، مزید برآں، ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک نے ملک دشمن بیانیے کو جس طرح پروان چڑھایا، وہ بھی افسوسناک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے طالبان کو بھی رہا کیا گیا جن کا کردار مشکوک اور خطرناک تھا اور اب ملک اور مسلح افواج کے خلاف زہر افشانی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ٹو تشکیل دیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter