ایچ بی ایل PSL10 کی چمچماتی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی بحیرہ عرب میں منفرد رونمائی نے شائقین کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ پیشہ ور غوطہ خور نے چمچماتی ٹرافی کو سمندر کی گہرائیوں سے خزانے کی طرح نکالا اور اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کر دیا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، اس سال کی ٹرافی کو "The Luminara Trophy” کا نام دیا گیا ہے، جسے پاک بحریہ کے تعاون سے کھلے سمندر میں ایک پروفیشنل غوطہ خور نے گہرے پانیوں سے خزانے کی طرح برآمد کیا اور پھر اسے پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کیا گیا۔

ٹرافی کی خاص بات:

یہ منفرد ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے، جس میں 22 ہزار سے زائد زرقون کے قیمتی پتھر جڑے گئے ہیں، جو اس کی چمک اور خوبصورتی کو نمایاں کرتے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ٹرافی پی ایس ایل کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ یہ لیگ ہمیشہ ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے، اور یہ ٹرافی اسی روایت کی علامت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter