کراچی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آر ٹی او ون ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
آر ٹی او ون نے 1 ارب 90 کروڑ روپے کا بڑا سیلز ٹیکس فراڈ بے نقاب کیا، جبکہ ملزم لارج ٹیکس آفس (ایل ٹی او) میں بھی 2 ارب 30 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں شامل پایا گیا۔
سیلز ٹیکس فراڈ کا مرکزی ملزم بلال امام آر ٹی او ون کی ٹیم کے ہاتھوں گرفتار ہوا، جس کے خلاف آر ٹی او ون اور ایل ٹی او کی جانب سے علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
ملزم اور اس کا بھائی گزشتہ ڈیڑھ سال سے مفرور تھے، تاہم آر ٹی او ون نے ملزم کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کورٹ میں پیش کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم نے ارمغان سے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ارمغان نے کال سینٹر کے ذریعے دھوکہ دہی اور کرپٹو کرنسی کے غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔