ڈراموں میں رونے والے کردار ادا کرنا مشکل ہے، سارہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے ڈراموں میں رونے کے مناظر ادا کرنا آسان نہیں۔

حال ہی میں برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران سارہ خان نے اپنے ڈراموں میں افسردہ کرداروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں زیادہ تر سنجیدہ اور اداس کردار نبھاتی ہوں، لیکن مناظر کے دوران رونا میرے لیے مشکل ہوتا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ زندگی میں کئی افسوسناک واقعات کا سامنا کیا، مگر مجھے رونا بالکل پسند نہیں، حتیٰ کہ دکھی مناظر میں بھی بمشکل آنسو آتے ہیں۔

دوسری جانب معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر گفتگو کرتے ہوئے اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ اب کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے گھبراتی ہیں، کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے، جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter