ہفتہ, 15 مارچ , 2025

اشنا شاہ کاسمیٹک سرجری سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر گفتگو کرتے ہوئے اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ اب کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے گھبراتی ہیں، کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے، جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کی وجہ سے آنکھوں کے گرد ہلکے تھے، جس پر ایک ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ فلرز سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، فلرز کروانے کے بعد ہلکے واقعی ختم ہوگئے، لیکن جب کچھ ماہ بعد ان کا اثر ختم ہوا تو وہ ایک سیلون گئیں، جہاں ایک بیوٹیشن نے بتایا کہ وہ بھی فلرز کرسکتی ہے۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ بیوٹیشن سے فلرز کروانے کے بعد ان کی آنکھیں بری طرح سوج گئیں، جس کی وجہ سے چہرہ عجیب لگنے لگا، اور انہیں فوراً وہ فلرز نکلوانے پڑے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے گریز کرتی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter