سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب اشیائے ضروریہ کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب اشیائے ضروریہ کے معیار، مقدار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا، جبکہ شہریوں سے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں رائے بھی لی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہو۔
فاروق اعظم نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کی نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔