ہفتہ, 15 مارچ , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت جنگلات میں آتشزدگی سے بچاؤ کے اقدامات پر اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ فاریسٹ فائر پریوینشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید سجاد حسین، رینج فاریسٹ آفیسر راشد چٹھہ، ریسکیو 1122 کے افسر عمر اکبر اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ فاریسٹ فائر پریوینشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید سجاد حسین، رینج فاریسٹ آفیسر راشد چٹھہ، ریسکیو 1122 کے افسر عمر اکبر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنگلات میں آتشزدگی کے ممکنہ خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر گجرات کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے متحرک رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی آتشزدگی کے واقعے پر فوری کارروائی کریں گے۔ اجلاس میں جنگلات میں آگ لگنے کے امکانات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

آگ بجھانے والی ٹیموں کی فوری رسائی کے لیے کمپارٹمنٹ روڈز اور موٹر روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے، جبکہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فائر لائنز کی صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ جنگلات میں اگنے والے خود رو اور آتش گیر پودے جیسے کانا کو ختم کرنے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ آتشزدگی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، کنٹرول برننگ کے ذریعے ممکنہ خطرے کو کم کیا جا رہا ہے۔

گجرات میں اسسٹنٹ کمشنرز کا صبح کے وقت صفائی مہم کا معائنہ، سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ

مزید برآں، خشک پتوں، لکڑیوں اور دیگر آتش گیر مواد کو مناسب طریقے سے ضائع کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ فاریسٹ فائر اسکواڈ کو 24 گھنٹے گشت کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ حساس جنگلاتی علاقوں میں اضافی فائر واچرز کی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔ پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے نہری پانی اور پیٹر انجن کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ دفر پلانٹیشن میں پانی کی مسلسل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات میں آتشزدگی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہ کر نگرانی کریں اور جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter