ہفتہ, 15 مارچ , 2025

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کا رمضان سہولت بازار کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے وہاں دستیاب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے آٹا، چینی، سبزیاں، پھل اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا۔

latest urdu news

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ رمضان بازار میں اشیاء کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کو فوری طور پر روکا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور سہولت بازار میں فراہم کی جانے والی اشیاء اور انتظامات کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی۔

احمد شیر گوندل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں اور معیار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter