گجرات میں اسسٹنٹ کمشنرز کا صبح کے وقت صفائی مہم کا معائنہ، سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ضلع گجرات کی مختلف شہریوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے صبح سویرے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے صبح سویرے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے اپنی تحصیلوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

اس دوران انہوں نے جی ٹی روڈ، مرکزی بازاروں، بس اسٹینڈز اور دیگر اہم شاہراہوں پر صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے میونسپل کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو ہدایت دی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات کے مطابق "سُتھرا پنجاب” مہم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے ناقص صفائی پر متعلقہ افسران کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter