ہری پور، تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس کی بندش کے باعث صرف 499 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جبکہ ڈیم میں موجود 17 پیداواری یونٹس کی مجموعی صلاحیت 4,888 میگاواٹ ہے۔ اس وقت 8 پیداواری یونٹس سے محض 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے، اور آبی ذخائر صرف 2 فٹ باقی رہ گئے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1,404 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس کا ڈیڈ لیول 1,402 فٹ ہے، جس کے باعث پانی کا زیر استعمال ذخیرہ محدود ہو چکا ہے۔
ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی مزید آمد کے مطابق اخراج کو منظم کیا جائے گا۔ اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14,400 کیوسک جبکہ اخراج 20,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نیٹ ورک نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دینے کی کوشش کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ حملہ آوروں نے خود مسافروں کو رہا کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والا حملہ ایک المناک واقعہ تھا، جس کے دوران پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔