کویت نے خیرسگالی کے اظہار کے طور پر 6 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی حراست سے رہائی پانے والوں میں سابق امریکی فوجی اور فوجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔ ان امریکی شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے کویت کی جیل میں قید تھے۔
رپورٹس کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے دورۂ کویت کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت عمل میں آئی، رہا کیے گئے امریکی شہری نیویارک پہنچ چکے ہیں، کویت اور امریکا ایک دوسرے کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔
دوسری جانب، امریکا میں قائم سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را “ملوث ہے، انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول اور ”را“کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔