ہفتہ, 15 مارچ , 2025

امریکا میں پاکستانی شہریوں کی سفری پابندیوں کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہریوں پر ممکنہ امریکی سفری پابندیوں سے متعلق خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں اور اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

latest urdu news

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ حقائق معلوم کیے جاسکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی سرکاری فیصلہ سامنے نہیں آیا اور قیاس آرائیوں پر یقین نہ کیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بیرون ملک سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون یقینی بنائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter