ہفتہ, 15 مارچ , 2025

شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

latest urdu news

پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ تھانہ بھارہ کہو میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter