دو دہائیوں تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم 80 سال کی عمر میں ریٹائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سینئر سفارتکار منیر اکرم 80 سال کی عمر میں ریٹائر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت خارجہ کے تجربہ کار ترین سفارتکاروں میں شمار کیے جانے والے منیر اکرم نے تقریباً دو دہائیوں تک اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اب اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

latest urdu news

ان کی جگہ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے، جنہیں حال ہی میں 22 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ منیر اکرم کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد متعدد بار توسیع دی گئی، اور ایک طویل وقفے کے بعد اب فارن سروس کے کسی حاضر سروس افسر کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں نہ صرف اعلیٰ سطحی سفارتی فرائض انجام دیے بلکہ طویل ترین مدت تک ایک ہی عہدے پر خدمات انجام دینے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ان کا یہ منفرد اعزاز بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر جنرل (ر) پرویز مشرف، شوکت عزیز، میر ظفر اللہ خان جمالی، آصف علی زرداری، عمران خان اور شہباز شریف کے ادوار میں ملک کی نمائندگی کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter