ہفتہ, 15 مارچ , 2025

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔

latest urdu news

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیونکہ انہوں نے عدالتی معاملات میں مداخلت کے خلاف آواز بلند کی تھی، ان ججوں نے میرٹ پر مقدمات نمٹائے، جس کی وجہ سے انہیں ہدف بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بغیر حلف اٹھوائے ایک جج کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا، یہ اقدامات عدلیہ کی آزادی محدود کرنے کی کوشش ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ججوں کے تبادلے کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کی روشنی میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم جاری کرے، اور قرار دے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کا اطلاق مکمل مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔

دوسری جانب، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری عزت اور فخر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملک اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں سے ہوشیار رہنا چاہیے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سب سے پہلے فوج پہنچ کر صورت حال کو سنبھالا، اور ہر مشکل گھڑی میں فوج ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter