ہفتہ, 15 مارچ , 2025

گجرات میں مختلف واقعات: حادثہ، چوری، ڈکیتی اور قانونی کارروائیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاؤں بھاگووال (پیر ہرا روڈ) پر ایک چنگ چی رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس میں 16 اسکول کے طلباء و طالبات سوار تھے۔

گاؤں بھاگووال (پیر ہرا روڈ) پر ایک چنگ چی رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس میں 16 اسکول کے طلباء و طالبات سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 12 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

latest urdu news

موہلہ لنگڑیال کے رہائشی جواد عنایت کے گھر پر نامعلوم چور واردات کر کے 25 لاکھ روپے کے طلائی زیورات، 2.5 لاکھ روپے نقدی، اور 90 ہزار روپے کے پرفیوم چرا کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر لیا۔

مدینہ چکن شاپ پر افطار کے وقت نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور دکان کے مالک شمروز خالد اور ان کے بھائی سے 80 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ لاری اڈہ نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ شاہین نے مدینہ ریسٹورنٹ کے باہر سڑک پر سموسے پکوڑے کا سٹال لگانے، کرسیاں رکھنے اور پارکنگ بلاک کرنے پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسی طرح سڑک پر ریڑھی لگانے اور رکشہ کھڑا کرکے راستہ بلاک کرنے پر ریڑھی والے علی رضا اور رکشہ ڈرائیور ابرار حسین (ساکن نارووالی) کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔

ضلعی پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter