امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے آغا سرور عباس نامی شخص کو گرفتار کر لیا، جو خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے کم سن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں دھمکانے میں ملوث تھا۔

latest urdu news

ایف بی آئی تحقیقات کے بعد گرفتاری

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ملزم کو ایف بی آئی کی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا۔ وہ کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے اور پورن ویڈیوز بنانے کے لیے مختلف ویب سائٹس سے **کم سن بچوں کی معلومات حاصل کرنے** میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد

ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم کے موبائل، لیپ ٹاپ، اور نازیبا ویڈیوز بنانے میں معاون آلات ضبط کر لیے گئے۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم بچوں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج کر خاموش رہنے پر مجبور کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter