ہفتہ, 15 مارچ , 2025

مالی مشکلات کے شکار قومی فٹبالر محمد ریاض کو وزیراعظم نے ملاقات کے لیے بلالیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے بلالیا۔

اسلام آباد: مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور ہونے والے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔

latest urdu news

محمد ریاض کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے ہے اور وہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے لیے متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں کھیل چکے ہیں، جن میں ایشین گیمز، سیف گیمز اور یوتھ چیمپئن شپ شامل ہیں۔ تاہم، ڈپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے گزر بسر کے لیے جلیبی فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

محمد ریاض کی جلیبی فروخت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے ان کی مالی مدد کی اپیلیں سامنے آئیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لیا اور انہیں ملاقات کے لیے بلالیا۔

رپورٹس کے مطابق، محمد ریاض ماضی میں کے-الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، تاہم فٹبال میں سرکاری سرپرستی کے فقدان کے باعث وہ مالی بحران سے دوچار ہو گئے۔

یہ دیکھنا باقی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے محمد ریاض کی مدد کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں اور آیا حکومت قومی فٹبالرز کے مسائل کے مستقل حل کے لیے کوئی پالیسی متعارف کرائے گی یا نہیں۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter