جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، تمام دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جہاں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جہاں موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے عورتوں، بچوں اور دیگر مسافروں سمیت بڑی تعداد میں یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ دہشت گرد ان مسافروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے فورسز کو انتہائی احتیاط اور مہارت سے کارروائی کرنی پڑی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید کئی یرغمالیوں کی جانیں بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، حملے کے دوران دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے چند مسافروں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حتمی تعداد کے تعین کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف کامیاب آپریشن کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا چکا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter