سلمان اور شاہ رخ خان کے بارے میں خوفناک پیشگوئی، مداحوں کا نجومی پر غصہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے حال ہی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مداح اس وقت حیران اور پریشان ہوگئے جب ایک نجومی نے دونوں اداکاروں کی زندگی کے بارے میں چونکا دینے والی پیشگوئی کردی۔ ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے دعویٰ کیا کہ دونوں فنکار ایک ہی سال انتقال کر جائیں گے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔

latest urdu news

سدھارتھ کنن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سشیل کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ ’’شاہ رخ خان کا وقت ٹھیک گزر رہا ہے، لیکن سلمان خان کے لیے 2025 سے 2027 کے درمیان کا عرصہ مشکلات سے بھرپور ہوگا۔ انہیں جلد ہی ایک ایسی بیماری لاحق ہوگی جو لاعلاج ہوگی اور ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔‘‘ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ دونوں اداکار 67 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔

نجومی کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور مداحوں نے اس پیشگوئی کو جھوٹا اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی غیر مصدقہ باتیں پھیلانا غیر ذمے دارانہ عمل ہے اور نجومی کو اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ: بچوں اور عورتوں سمیت 104یرغمالیوں کی رہائی کی اطلاع، سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری

یاد رہے کہ سشیل کمار سنگھ اس سے قبل بھی کئی مشہور شخصیات کے حوالے سے پیشگوئیاں کر چکے ہیں، جن میں سے بیشتر غلط ثابت ہو چکی ہیں۔ ان کی ماضی کی پیشگوئیوں میں سوناکشی سنہا اور ایشوریا رائے کی طلاق کا دعویٰ بھی شامل تھا، جو حقیقت کے برعکس ثابت ہوا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں اور پیشگوئیاں اداکاروں اور ان کے خاندان کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو سکتی ہیں، اور نجومیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter