جعفر ایکسپریس حملہ: ماسٹر مائنڈ افغانستان سے رابطے میں، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا عروج پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ حملے میں ملوث مسلح دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے ماسٹر مائنڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کارروائی کر رہی ہیں۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر بھرپور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرانے ویڈیوز، ایڈیٹ شدہ تصاویر، جعلی واٹس ایپ پیغامات اور AI سے تیار کردہ مواد کے ذریعے پاکستان میں ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ: پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع سے جواب طلبی کا مطالبہ

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارتی میڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔ بھارت میں بیٹھے خودساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے ذریعے جعلی تجزیے پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں سے محتاط رہیں اور صرف مستند ذرائع سے ملنے والی معلومات پر یقین کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter