کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی اور قصور میں انجام دی گئیں۔
حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 80.470 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن میں 62.4 کلوگرام چرس، 15.6 کلوگرام افیون، 2 کلوگرام آئس اور 470 گرام ہیروئن شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھ (بولان) کے علاقے پیروکنری میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ ٹرین سرنگ میں کھڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی اس ٹرین پر پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔