آئی فون 17 ائیر: ایپل کا سب سے پتلا اسمارٹ فون

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا نیا iPhone 17 Air اس سال کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا۔

یہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا اور اس کی موٹائی محض 5.59 ملی میٹر ہوگی، جو کسی بھی کمپنی کا سب سے پتلا فون ہوگا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق، iPhone 17 Air میں 6.7 انچ کا ڈسپلے، 48 میگا پکسل کا مین کیمرا اور 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہوگا۔ فون میں 128 جی بی اسٹوریج (دیگر آپشنز کے ساتھ) دستیاب ہوگی۔

آئی فون 17 پرو میکس 6.9 انچ کے بڑے ڈسپلے کے ساتھ آئے گا اور اس کا کیمرا سیٹ اپ iPhone 16 Pro Max جیسا ہونے کا امکان ہے۔

اس بار ایپل کی جانب سے بیک کیمرا ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے، جس میں اسکوائر کیمرا سیٹ اپ ختم کرکے Google Pixel فونز کے پل کیمرا بار جیسا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔

یہ نیا ماڈل ایپل کے اسٹینڈرڈ آئی فون 17 جیسا ہی ہوگا، لیکن اس کی پتلی ساخت اور جدید ڈیزائن اسے دیگر ماڈلز سے الگ کرے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter