یکم تا 7 رمضان پرائس کنٹرول کی سرگرمیاں، ضلعی انتظامیہ کی موثر کارروائیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر یکم تا 7 رمضان پرائس کنٹرول کے تحت بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن میں 12,586 انسپکشنز کی گئیں۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر یکم تا 7 رمضان پرائس کنٹرول مہم کے تحت سخت اقدامات کیے گئے، جن میں 12,586 انسپکشنز مکمل کی گئیں۔ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 63 ایف آئی آرز درج، 38 افراد گرفتار اور 18 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 335 افراد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے اور عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ناقص معیار کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول مہم مزید سخت کی جائے گی اور کسی گراں فروش کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter