ہفتہ, 15 مارچ , 2025

آکسفورڈ یونیورسٹی کی مباحثے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کی شکست، میری جیت ہوئی، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والے مباحثے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں مجھے 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے کامیابی ملی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ہونے والی ڈیبیٹ کو غلط انداز میں اچھالا گیا، جس سے درحقیقت بانی پی ٹی آئی کے نااہل حامیوں نے خود اپنے لیڈر کو بے نقاب کر دیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے بانی پی ٹی آئی کی حمایت کی، جبکہ مجھے بھی موقع ملا کہ میں ان کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھوں، عمران خان نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، اور اسی سوچ کے زیرِ اثر ایک نوجوان نے مجھ پر گولی چلائی، جو آج بھی میرے جسم میں موجود ہے، تنقید ضرور کریں لیکن مہذب اور معیاری انداز میں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے حاصل ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ ایک چور کو واپس دے دیے، تو کیا وہ سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم؟

انہوں نے دوبارہ مؤقف اختیار کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی اور مجھے 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔

دوسری جانب پاک افغان طورخم گزرگاہ کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter