ہفتہ, 15 مارچ , 2025

چین کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے دیرینہ دوست چین کا مالی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

latest urdu news

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ قرض 24 مارچ کو واجب الادا تھا، تاہم چین کی جانب سے اس کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کی وزارت خزانہ نے تصدیق کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق چین کے اس فیصلے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں شدید نقصان پہنچایا، جہاں تیز ہواؤں کے سبب درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter