ہفتہ, 15 مارچ , 2025

بارات میں پیسے لوٹنے کے دوران 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں بارات کے دوران پیسے لوٹنے کے لیے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران باراتی روایتی طور پر پیسے اچھال رہے تھے۔

latest urdu news

ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا، جو ایک مزدور کا بیٹا تھا، دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتے دیکھ رہا تھا، اسی دوران اس نے بھی پیسے جمع کرنے کا ارادہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ نوٹ ایک مکان کی چھت پر جا گرے، جسے اٹھانے کے لیے ہیمانشو چھت پر چڑھا، مگر وہاں موجود بجلی کی تاروں سے چھو جانے کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا اور بعد میں والدین کے حوالے کردیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter