وزیر داخلہ کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے چیک پوسٹ پر حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی بہادری قابلِ ستائش ہے، ڈیرہ غازی خان کے جوانوں نے ماضی میں بھی جرات مندی سے دہشتگردوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دہشتگردوں کو پسپا کیا اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا، میں ان بہادر اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی دلیری پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری قومی اور سماجی ذمہ داری ہے،اسلام نے خواتین کو جو حقوق عطا کیے ہیں، ان کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،خواتین کی عزت اور وقار کا احترام کرنے والے معاشرے ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

تعلیم، ملازمت اور ترقی کے یکساں مواقع ہر خاتون کا بنیادی حق ہیں،خواتین کی عملی میدان میں شمولیت معاشرتی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے، کیونکہ ان کی شرکت کے بغیر حقیقی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter