شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کو سراہتے ہیں، امریکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا کا کہنا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری میں پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں، انہوں نے شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

latest urdu news

ترجمان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے شریف اللہ کو امریکا منتقل کیا گیا ہے، وہ 13 امریکی شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی پہلے امریکا کی پالیسی جاری رہے گی، جبکہ جو بائیڈن کی افغانستان سے واپسی کی حکمت عملی میں خامیاں تھیں،علاوہ ازیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں چوروں نے ایک گودام سے قیمتی انسانی بال چرا لیے، جن کی مالیت 90 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 28 فروری کو بنگلورو شہر میں پیش آیا، جہاں چھ چوروں نے مل کر گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے انسانی بال چرا لیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter