گجرات پولیس کے اٹھائیس ہیڈ کانسٹیبلز کو محکمانہ ترقی دیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
گجرات پولیس کے 28 ہیڈ کانسٹیبلز کو محکمانہ ترقی دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) بنا دیا گیا، جبکہ 9 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں عثمان بٹ، ملک جمال، ملک عدیل، اسجد علی، محمد زبیر، ثاقب علی، عمران خان، حافظ تنویر اور دیگر شامل ہیں۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر بننے والوں میں محمد نواز، افنان احمد، کرامت شاہ (انچارج وردی گودام پولیس لائن) اور دیگر شامل ہیں۔
ڈکیتی کی واردات:
تھپلہ کے رہائشی فاروق اور ان کی اہلیہ شازیہ فاروق امتیاز مال سے خریداری کے بعد وہند جی ٹی روڈ پر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر 28 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا۔
غیر قانونی ذبح:
سرگودھا روڈ پر پنجتن مٹن شاپ کے مالک خرم شہزاد کے خلاف غیر قانونی جانور ذبح کرنے پر پولیس تھانہ شاہین نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر عثمان ظفر کی مدعیت میں سلاٹر ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں:
- لاری اڈا گجرات سے تیمور ناصر کی موٹر سائیکل چوری
- سردار پورہ سے علی رضا کی موٹر سائیکل چوری
- سرور گولڈ پلازہ کے سامنے سے محمد اکرم کی موٹر سائیکل چوری
پولیس تھانہ لاری اڈہ، تھانہ شاہین اور تھانہ بی ڈویژن نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے اور تفتیش شروع کر دی۔