23
میرپور خاص میں عمرہ کے خواہشمند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کے ترجمان کے مطابق، غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھیجنے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی ہے، جو زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کے بہانے 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کر چکا تھا۔
ملزم نے 36 افراد کے ساتھ عمرہ کے نام پر دھوکہ دہی کی، غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور رقم بٹورنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو حراست میں لے لیا، جس کا نام ریڈ بک میں شامل تھا۔