ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں کینیڈین صوبے کا امریکی ریاستوں پر بجلی کے نئے ٹیکس کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔

اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تجارتی محصولات برقرار رکھے تو وہ امریکہ کو فراہم کی جانے والی بجلی پر ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ سپلائی بھی منقطع کر سکتے ہیں۔

latest urdu news

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد جبکہ بجلی پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیا۔ اس کے ردعمل میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی بجلی پر 25 فیصد اضافی ٹیکس لگائیں گے۔

ڈگ فورڈ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے اپنے محصولات میں مزید اضافہ کیا تو وہ ان تینوں امریکی ریاستوں کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر روک دیں گے۔ یاد رہے کہ ان ریاستوں میں تقریباً 15 لاکھ امریکی شہری کینیڈین بجلی پر انحصار کرتے ہیں۔

اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ کا یہ ردعمل کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے اقدامات کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے 30 ارب کینیڈین ڈالر (20.7 ارب امریکی ڈالر) کی امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈٹرمپ اور یوکرینی صدر میں تلخ کلامی، زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا

اونٹاریو، جو کینیڈا کا سب سے زیادہ آبادی والا اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ترین صوبہ ہے، وہاں کی حکومت نے امریکی کمپنیوں کو صوبے کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شامل ہونے سے بھی روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ، اونٹاریو حکومت نے ایلون مسک کی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کے ساتھ 10 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا۔

ڈگ فورڈ نے ان تینوں امریکی ریاستوں کے قانون سازوں سے بھی رابطہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ کینیڈا پر عائد محصولات ختم کریں، ورنہ ان کے عوام کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے دیگر کینیڈین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اسی حکمت عملی پر عمل کریں۔

البتہ، بجلی پر نئے ٹیرف کے نفاذ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ڈگ فورڈ نے خبردار کیا کہ اگر امریکی محصولات اپریل تک برقرار رہے تو وہ اس پر عملدرآمد شروع کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں فوری کارروائی کرنا ہوگی، اگر یہ محصولات اپریل تک ختم نہ ہوئے تو ہم ان ریاستوں کی بجلی بند کر دیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter