آئی جی سندھ کا پولیس کارروائیوں کا ریکارڈ آنلائن کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں اور مقدمات پر پولیس کارروائی کا مجموعی ریکارڈ کا اندراج آن لائن کر دیا جائے۔

کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ تھانوں اور مقدمات پر پولیس کارروائیوں کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا جائے، تاکہ تفتیشی عمل میں شفافیت لائی جا سکے اور غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

latest urdu news

یہ ہدایات آئی جی سندھ کی زیر صدارت پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی گئیں، جس میں ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، فائنانس اور کراچی انوسٹی گیشن کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز نے پولیس اسٹیشنز میں مقدمات کے اندراج اور نگرانی کے عمل پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ دستاویزی اور ڈیجیٹل طریقہ کار کے باعث بعض اوقات ایک وقت میں دو جگہوں پر مقدمات درج ہونے سے غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ ایف آئی آر سے لے کر مقدمے کے تمام مراحل کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جائے اور کرائم اینڈ انوسٹی گیشن ونگ کو اس کی ذمہ داری سونپی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اہلکار اس حوالے سے غفلت برتے گا تو اسے ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔

رجب بٹ کی تنقید، شمعون عباسی فہد مصطفیٰ کے دفاع میں بول پڑے

غلام نبی میمن نے واضح کیا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم سے حاصل ہونے والا ڈیٹا جرائم کی روک تھام اور ان کے اسباب کو سمجھنے کے لیے نہایت مفید ہوگا، جبکہ عادی مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter