پولیس حراست سے ملزم شہباز بلوچ ہتھکڑی سمیت فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے زیر حراست ڈکیتی کا ملزم پولیس کی تحویل سے ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔

گجرات: تھانہ لاری اڈہ پولیس کے زیر حراست ڈکیتی کے ملزم شہباز بلوچ، جو کہ ملتان کا رہائشی ہے، پولیس کی تحویل سے ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس ملزم کو برآمدگی کے لیے حسین کالونی محلہ کالوپورہ لے کر آئی تھی کہ اسی دوران اس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو دھکا دے کر گرایا اور بھاگ نکلا۔

latest urdu news

پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور اس دوران فائرنگ بھی کی، تاہم وہ تنگ گلیوں میں گم ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ لاری اڈہ پولیس نے انچارج چوکی گڑھی احمد آباد عمران اشرف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 353، 186 اور 223 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter