چوہدری پرویز الہی سے اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات، مکمل ساتھ نبھانے کے عزم کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی سے چوہدری شکیل نت، چوہدری عمر نت، شبیر شاہ، گلفام ورک، اور محمود جوئیہ ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہی سے چوہدری شکیل نت، چوہدری عمر نت، شبیر شاہ، گلفام ورک، اور محمود جوئیہ ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری پرویز الہی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

چوہدری پرویز الہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے جنرل اور ضمنی انتخابات نے دوستوں اور مخالفین کے درمیان واضح فرق پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور ساتھیوں نے تمام تر انتقامی کارروائیوں کا جرات مندی سے سامنا کیا، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ کسی مفاد پرست یا منافق کے لیے ہمارے دل اور گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی اور گھریلو تعلق ہے، اور انہوں نے ووٹ دے کر جو محبت اور اعتماد دیا، ہم اس کے بے حد مشکور ہیں۔ ہماری فیملی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور کسی بھی مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

چوہدری شکیل نت اور چوہدری عمر نت نے چوہدری پرویز الہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکلات اور جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود وفاداری کی مثال قائم کی، جس پر گجرات کے ہر فرد کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں۔ گجرات اور پنجاب کی ترقی میں ان کے کردار کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جیت چوہدری پرویز الہی کی تھی، لیکن عوامی مینڈیٹ چوری کر کے جعلی حکمرانوں کو مسلط کر دیا گیا۔ تاہم، عوامی حمایت اور مزاحمت ثابت کر چکی ہے کہ گجرات کے بہادر شہری کسی بھی دباؤ یا ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter