پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

عمران خان سے ملاقات سے پہلے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے باربار رجوع کیا ہے۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے، اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی سیاسی مسئلے کا سیاسی حل نکلنا چاہیے۔

دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائیکورٹ میں ایک خاص جج تعینات کیا گیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کیس سماعت کے لیے نہ لگنے دیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں صرف ایک بار، محض آدھے گھنٹے کے لیے ملاقات کی اجازت ہے، اور وہ بھی منگل کے روز۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter