ہفتہ, 15 مارچ , 2025

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھرمسمارکردیا گیا۔

پاک بھارت میچ ٹاکرے کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ افسوناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا ،جہاں ایک مسلمان شہری نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو گھر میں ٹی وی پر دیکھا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ مسلمان شہری نے اپنے گھر میں میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا جب کہ مقامی شخص نے مسلم شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام بھی لگایا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کا گھر گرادیا۔

یادرہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیل گیا ،جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔

دوسری جانب بنگلا دیش میں گزشتہ سال حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنیوالے طلبہ نے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس جماعت میں اگست میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے طالبعلم رہنما شامل ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter