ایوان صدر نے حکومت سے 1 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ایوان صدر کی جانب سے حکومت سے 1 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے پہلے ایوان صدر نےحکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ 20 سے 25 منٹ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، عسکری قیادت، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی مشترکہ اجلاس دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter