کراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب سندھ کو دیکھ کر اچھے پراجیکٹ لا رہا ہے تو سراہنا چاہئے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آرہا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی خوش آئند ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل دیا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں حکومت اور سرمایہ کار ملکر فائدہ مند کام کریں، بیرون ملک بیٹھ کر یو ٹیوبرز پاکستان مخالف فیک نیوز پھیلا رہے ہیں، غلط خبر دینے سے ملک کا نقصان ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان لاہور آئے، انہوں نے مختلف میٹنگز کیں، آصف زرداری نے لاہور گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی، پارلیمانی پارٹی پنجاب سے بھی ملاقات کی گئی۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے سینئر قیادت سے پنجاب میں سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی، اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آتے رہیں گے۔