اداکار سعد قریشی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستانی مشہور اداکار سعد قریشی نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کر لیا۔

اداکار سعد قرشی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔

latest urdu news

سعد قریشی نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے بیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے، سعد قریشی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی ننھی پری نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی پکڑی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کیساتھ سعد قریشی نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے ،جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، سعد قریشی نے لکھا ہے کہ اس دنیا میں خوش آمدید میری ننھی شہزادی۔

سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد اداکار اور اہل خانہ کیلئے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کیجانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saad Qureshi (@saadqrshi)

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

پشاور میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کےکہنے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter