دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مولانا حامد الحق کے بیٹے، ثانی حقانی نے تصدیق کی کہ دھماکے کے وقت مسجد میں سیکڑوں نمازی موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کا کہنا ہے کہ مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں یہ دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، اور اس کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter