32
اسلام آباد، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں فائرنگ کا انتہائی افسوسناک واقعہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
فیصل مسجد میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضان علی نے فیصل مسجد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
شہری کی لاش اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اہم گواہ اور ملزم ارمغان کے ملازم نے ارمغان اور شیراز کو عدالت میں شناخت کرلیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامرقتل کیس کی سماعت ہوئی ،جس دوران ملزم ارمغان کے ملازم اور کیس کے اہم گواہ غلام مصطفیٰ کا بیان قلمبند کیا گیا۔