عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کانفرنس میں شرکت سے پہلے میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کرلیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام کی آواز اٹھانی چاہیے اور وہ اٹھ چکی ہے، حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے اپوزیشن قومی کانفرنس کے دوسرے روز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات ہوئی، سب نے پاکستان کی بقا کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا ہے، اپوزیشن کی کانفرنس کو روکنا قابل مذمت ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا، موجودہ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں، اشتہار چھاپنے سے ترقی نہیں ہوتی، ملک میں اس وقت افراتفری ہے، سندھ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم بلوچستان میں عوام کو جلسے کی دعوت دیتے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے واجبات وفاقی حکومت نے دینے ہیں وہ دیئے جائیں، ملک میں صرف سیاسی قیدیوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے، ہم یہاں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، آرٹیکل 7 میں ریاست کی تعریف واضح طور پر لکھی ہے، ہم ریاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter